ترکی کو بلند تہذیبی سطح سے ہمکنار کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے،صدر اردوان

94

ممبئی ۔ 31 اگست (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے ترک عوام دہشت گرد تنظیموں اور ان کو کٹھ پتلی کے طور پر استعمال کرنے والی طاقتوں کے سامنے ہر گزنہیں جھکیںگے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے عیدِ قربان کے حوالے سے اپنے پیغام میں ہم وطنوں کومبارکباد پیش کی اور مسلم امہ اور تمام بنی نو انسانوں کے لیے خیر و عافیت اور مشکلات کے حل کی دعا کی۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی جمہوری اقدار ، اقتصادیات ، خارجہ پالیسیوں کی بدولت ترکی کو بلند تہذیبی سطح سے ہمکنار کرنے کے لئے اسی عزم کے ساتھ کوششیں جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ 2023 ءکے اہداف کے زیر تحت ہم اپنے وطن کو دنیا کی دس بڑی اقتصادیات میں شامل کرتے ہوئے امن و خوشحالی کی سطح تک پہنچائیں گے اور اس کے حصول کے لیے ہمیں چاہیے کہ ہم ایک ہوں، زندہ دل ہوں اور بھائی چارگی کے ماحول کو تقویت دیں۔