انقرہ ۔یکم ستمبر (اے پی پی) ترک ایوان ِ صدارت کے ترجمان ابراہیم قالن کا کہنا ہے کہ ترکی کو اپنی سرزمین اور نہ ہی دوسری سر زمین پر کرد مسئلے کا سامنا ہے۔ترکی اسوقت محض دہشت گرد ی کے خلاف نبرد ِ آزما ہے، کیونکہ اسے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے خطرات کا سامنا ہے۔ترجمان نے ایوان ِ صدر میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شام کے علاقے جرابلس میں ایک ہفتے سے جاری فرات ڈھال کاروائی کو شامی کردوں کے خلاف کیے جانے کا ایما دیا جانا ناقابل قبول ہے، ہم اس نوعیت کے بیانات کی سختی سے مذمت کرتے ہیں