اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) ترکی کی حکومت نے آزاد جموں وکشمیر کے ضلع میرپور اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور دلی رنج کا اظہار کرتے ہوئے زلزلہ سے متاثرہ علاقے میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں حصہ لینے کی پیشکش کی ہے۔ برادر اسلامی ملک ترکی کی طرف سے یہ پیشکش پاکستان میں ترکی کے سفیر نے صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے نام اپنے ایک پیغام میں کی ہے۔ صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان ترکی کی حکومت اور عوام کی طرف سے اظہار ہمدردی اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پیشکش پر ترکی کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔