ترکی کی کرد نواز پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کا پارلیمنٹ کی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان

129

انقرہ ۔ 07 نومبر (اے پی پی) ترکی کی کرد نواز پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے پارلیمنٹ کی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے بائیکاٹ کی وجہ اپنے اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاری بتائی ہے۔ ترک حکام نے اس پارٹی کے شریک چیرمین صلاح الدین ڈیمیرٹاس کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ ا±ن کو پہلے حکام نے جنوب مشرقی شہر دیاربکر میں ان کے گھر پر نظربند کیا تھا۔ کرد نواز پارٹی کے نو اراکین کو دہشت گردی کے مختلف الزامات کا سامنا ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ترکی کی تیسری بڑی سیاسی جماعت ہے۔