استنبول ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان (کل) ہفتہ کوجرمنی میںجامع مسجد کا افتتاح کریں گے۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق صدر رجب طیب اردوان امریکا میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد جرمنی کے صدر فرانک والٹرکی دعوت پر برلن پہنچ گئے ہیں۔ جرمنی میں قیام کے دوران وہ مذہبی امور ترک اسلام یونین مرکز جامع مسجد کا افتتاح کریں گے جبکہ اتوار …
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان (کل) جرمنی میںجامع مسجد کا افتتاح کریں گے
استنبول ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان (کل) ہفتہ کوجرمنی میںجامع مسجد کا افتتاح کریں گے۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق صدر رجب طیب اردوان امریکا میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد جرمنی کے صدر فرانک والٹرکی دعوت پر برلن پہنچ گئے ہیں۔ جرمنی میں قیام کے دوران وہ مذہبی امور ترک اسلام یونین مرکز جامع مسجد کا افتتاح کریں گے جبکہ اتوار کو سرکاری سطح پر ہونے والی ملاقاتوں میں وہ جرمن ہم منصب صدر فرانک والٹر اور چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے۔









