اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت کے حجم میں پانچ گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے، یورپی منڈیوں تک پاکستان مصنوعات کی رسائی میں بھی ترکی اہم کردار ا دا کر سکتا ہے۔ معروف تجزیہ کار عثمان غنی نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ2017ء کے دران پاک ترک تجارت 900 ملین ڈالر تھی جس میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں برادر اسلامی ممالک کی باہمی تجارت میں اضافہ کے حوالے سے ترک حکام نے پاکستان کو سٹریٹیجک اکنامک فریم ورک ( ایس ای ایف) کی تجویز پیش کی ہے جس کے بعد پاکستان اور ترکی کی باہمی تجارت میں بآسانی پانچ گنا تک اضافہ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ترکی پاکستان کے ساتھ سیاحت کے بنیادی ڈھانچہ کی منصوبہ بندی اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون میں اضافہ کی منصوبہ بندی اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون میں اضافہ کے لئے لیگل فریم ورک کے تحت مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔