ترک ایئرلائنز کے پائلٹ کا دورانِ پرواز انتقال، طیارہ ہنگامی لینڈنگ پر مجبور

168
Turkish Airlines
Turkish Airlines

انقرہ ۔10اکتوبر (اے پی پی):ترک ایئرلائنز کے پائلٹ کا دورانِ پرواز انتقال ہوگیا۔ العربیہ کے مطابق ترک ایئرلائنز نےبتایا کہ اس کا ایک پائلٹ دورانِ پرواز گر کر فوت ہو گیا جس سے ترکیہ کا قومی مسافر بردار نیویارک میں ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہو گیا۔ایئرلائن کے ترجمان یحییٰ اُستن نے ایکس پر لکھا کہ طیارے نےمغربی امریکی ساحلی شہر سیٹل سے پرواز کی تھی۔

انہوں نے لکھا کہ ہماری ایئربس 350 کی پرواز ٹی کے 204 کا پائلٹ سیٹل سے استنبول پرواز کے دوران گر گیا۔ ابتدائی طبی امداد دینے کی ناکام کوشش کے بعد ایک دوسرے پائلٹ کی پرواز کے عملے اور ایک ساتھی پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن وہ لینڈنگ سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔ انہوں نے لکھا کہ 2007 سے ترکش ایئرلائنز میں کام کرنے والے 59 سالہ پائلٹ کو مارچ میں طبی معائنے میں کامیاب قرار دیا گیا تھا جس میں صحت کے مسائل کا کوئی اشارہ نہیں تھا۔