ترک تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے توانائی کے شعبے خاص طور پر قابل تجدید ذرائع میں سرمایہ کاری کریں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ترک تاجروں سے ملاقات میں گفتگو

92
Muhammad Shahbaz Sharif's
Muhammad Shahbaz Sharif's

استنبول۔26نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے تاجروں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے توانائی کے شعبے خاص طور پر قابل تجدید ذرائع میں سرمایہ کاری کریں، حکومت پاکستان انہیں اس ضمن میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو استنبول میں ترکیہ کی معروف کاروباری شخصیات سے ون آن ون ملاقات کے دوران کیا۔وزیراعظم سے ملاقات میں پاک یاتریم، انادولو گروپ، زورلو اینرجی، البیرک اور گوریس ہولڈنگز کے وفود کی قیادت ان کمپنیوں کے مالکان اور سی ای اوز نے کی۔ وزیراعظم نے پاکستان کی معیشت کی ترقی میں ترکیہ کے پاکستان میں کام کرنے والے کاروباری اداروں کے کردار کو سراہا۔

وزیراعظم نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، انہوں نے ترکیہ کے تاجروں کو حکومت پاکستان کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ ترک تاجروں نے وزیراعظم کے اس اقدام کو سراہا اور دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے میں اپنا کردار جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔