- Advertisement -
استنبول۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) ترک اسپیکر اسمبلی بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف ہر طرح کی چالیں چلی جا رہی ہیں مگر ہم ان تمام امتحانات میں سرخرو ہوئے ہیں۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے سرکاری دورے کے دوران دارالحکومت برن میں ترک سفیر کی سرکاری رہائش گاہ پر تارکینِ وطن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپ میں مقیم ترک تارکین وطن کو اپنی اقدار اور قوم کے عزت و وقار کو نقصان نہ پہنچنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپ میں مقیم ترک شہریوں کا ان ممالک کے نظام کے ساتھ ہم آہنگی اختیارکرنا اہمیت کا حامل ہے تا ہم تارکین کو چاہے جہاں کہیں بھی قیام کریں اپنے مادر وطن کو فراموش نہ کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=117735
- Advertisement -