اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ترکی کے علاقے بیٹلس میں جھیل میں ایک کشتی الٹنے سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں¾ کشتی میں 25 پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 71 افراد سوار تھے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کے مشرقی صوبے بیٹلس میں وان جھیل میں کشتی الٹنے …
ترک جھیل میں کشتی الٹنے سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے ، دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ترکی کے علاقے بیٹلس میں جھیل میں ایک کشتی الٹنے سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں¾ کشتی میں 25 پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 71 افراد سوار تھے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کے مشرقی صوبے بیٹلس میں وان جھیل میں کشتی الٹنے کا افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ کشتی پر پاکستان سمیت مختلف ممالک کے شہری سوار تھے۔ ترکی میں پاکستانی سفارتخانہ اور استنبول میں قونصلیٹ جنرل ترکی کے مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ حادثے کا شکار ہونے والے پاکستانیوں کو ہر ممکن تعاون اور ان کے حوالے سے معلومات فراہم کی جاسکیں۔ ترکی کے حکام کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق ترکی کے حکام نے حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں اور تلاش کا کام شروع کردیا ہے۔ بدقسمتی سے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے مزید کہا ہے کہ ترکی میں ہمارا سفارتخانہ متاثرہ افراد کی شناخت کے لئے مقامی حکام سے مل کر کام کر رہا ہے۔ ان کی شناخت ہونے کے بعد ان کے اہلخانہ کو آگاہ کیا جائے گا اور غمزدہ خاندانوں کو اپنے پیاروں کو وطن واپس لانے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ دفترخارجہ کے بیان کے مطابق کشتی پر سوار دیگر 23 پاکستانیوں کو بچا لیا گیا ہے جن کو علاج معالجے کی ضرورت ہے ان کو مقامی ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انقرہ میں سفارتخانے اور استنبول میں قونصلیٹ جنرل کے افسران سے ان کے نمبروں پر مزید معلومات کے لئے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ ان افسروں میں عمر صدیق قونصلر پاکستانی سفارتخانہ انقرہ، رابطہ نمبر 00905355138499 اور عامر برلاس پروٹوکول اسسٹنٹ قونصلیٹ جنرل پاکستان استنبول ، رابطہ نمبر 00905325683413 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔







