ترک خاتون اول کی فیصل مسجد کے دورے کے موقع پر گفتگو

119
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی)ترک خاتون اول نے کہا ہے کہ فیصل مسجد نہ صرف تعیمر کا اعلی نمونہ بلکہ عظیم اسلامی روایات کی علامت بھی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو فیصل مسجد کے دورے کے موقع پر کہی۔ اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز نے ان کا خیر مقدم کیا۔ترک خاتون اول کو مسجد کی تاریخ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ ترکی کے ماہر تعمیرات نے مسجد کا ڈیزائن تیار کیا تھا جسے سعودی عرب کے تعاون سے تعمیر کیا گیا۔ترک خاتون اول نے مسجد کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور وہاں فن خطاطی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ میئر اسلام آباد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور پاکستان نہ صرف دو برادر ملک ہیں بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان خوشگوار دوستانہ تعلقات بھی قائم ہیں۔ ترک خاتون اول نے کہا کہ فیصل مجسد نہ صرف تعیمر کا اعلی نمونہ ہے بلکہ عظیم اسلامی روایات کی علامت بھی ہے۔ خاتون اول نے صادقین کی خطاطی اور معروف مصور گل جی کی پینٹنگ کو سراہا۔ میئرشیخ انصر عزیز نے خاتون اول کو اسلام آباد سے متعلق ایک کتاب اور یاد گاری شیلڈ پیش کی۔