ترک سفارتخانے کا پاکستان کی جانب سے فوری امداد پراظہار تشکر

208

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):ترک سفارتخانے نے ملک میں تباہ کن زلزلے کے فوری بعد پاکستان جانب سے فوری امداد اوت بھرپور حمایت پر شکریہ کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اسلام آباد میں ترکیہ کے سفارتخانے کے ایک ٹویٹ کے مطابق پاک فوج کی یو ایس اے آر ٹیموں کو لے کر پاک فضائیہ کا ایک طیارہ امدادی سامان لے کر بحفاظت اڈانا پہنچ گیا ہے۔ ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ ہم زلزلہ کے بعد فوری امداد پر پاکستان میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔