ترک سفارتکار ولکن بوزکیر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر منتخب

201
اقوام متحدہ کے امن مشنز میں خواتین کو بااختیار بنانا اولین ترجیح ہے ، سربراہ اقوام متحدہ امن آپریشنز

اقوام متحدہ۔ 18جون (اے پی پی) ترک سفارت کار ولکن بوزکیر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس کے لیے صدر منتخب کر لیا گیا۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ولکن بوزکیر کو اقوام متحدہ کے 178 ممبر ممالک نے گزشتہ روز خفیہ رائے شماری کے ذریعے منتخب کیا اور انہوں نے رواں سال ستمبر میں سالانہ اجلاس کے آغاز پر موجودہ جنرل اسمبلی کے صدر تیجانی محمد بندے سے جنرل اسمبلی کا اقتدار سنبھالنا ہے جس کی مدت ایک سال ہوتی ہے۔ واضع رہے کہ 69 سالہ بوزکیرنے 1989ءسے 1992 ءکے درمیان نیو یارک میں ترکی کے قونصل جنرل اور 2005 ءسے 2009 ءتک ترکی کی طرف سے یورپی یونین کے مستقل نمائندے کے علاوہ ترکی کے یورپی یونین کے امور کے وزیر اور یورپ میں ترکی سے الحاق کے لئے اہم مذاکرات کار کے طور پر خدمات بھی انجام دیں۔