ترک سفیر صادق بابر گرگن کی وزیر مملکت ظفراللہ خان سے ملاقات، جمہوری حکومت کی حمایت پر شکریہ ادا کیا

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیرمملکت برائے قانون و انصاف ظفراللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی مذہبی ثقافتی اور سیاسی رشتوں میں جڑے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کو یہاں پاکستان میں ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن سے ملاقات میںکیا ۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ظفراللہ خان نے کہا …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیرمملکت برائے قانون و انصاف ظفراللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی مذہبی ثقافتی اور سیاسی رشتوں میں جڑے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کو یہاں پاکستان میں ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن سے ملاقات میںکیا ۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ظفراللہ خان نے کہا کہ پاکستان کے عوام ترک بھائیوں کی ہر خوشی و غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی مذہبی, ثقافتی اور سیاسی رشتوں میں جڑے ہیں۔ اس موقع پرترک سفیر صادق بابر گرگن نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ترکی کی منتخب حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کے خلاف آواز بلند کرنے اور جمہوری حکومت کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply