اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوگلو نےعلاقائی امن کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے اپنے ملک کی طرف سے غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا ہے۔
بدھ کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کے انصاف کی بنیاد پر حل کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔
انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ۔ترک سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کے استحکام اور امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔