ترک سٹریم ہی روسی قدرتی گیس کو یورپ تک پہنچانے کی واحد محفوظ پائپ لائن ہے، روسی صدر

67
صدر پیوٹن

ماسکو ۔ 02 نومبر (اے پی پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ہنگری ترک سٹریم قدرتی گیس پائپ لائن میں شامل ہوکر اپنی توانائی کی سلامتی کو یقینی بناسکتا ہے۔ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ ان کا ملک ہنگری کو قدرتی گیس کو یورپ منتقل کرنے میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترک سٹریم قدرتی گیس پائپ لائن کی تعمیر اس سال کے آخر تکمیل تک پہنچ جائے گی ، اور اگلے سال بلغاریہ اور سربیا میںکام شروع کیا جائے گا ۔اس موقع پر ہنگری کے وزیراعظم اوربان نے کہاکہ ان کا ملک توانائی کی سلامتی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور وہ ہنگری کے نہ صرف یوکرین بلکہ مختلف ممالک کے ذریعہ بھی روسی گیس دوسرے ممالک تک پہنچانے کے خواہاں ہیں۔