- Advertisement -
استنبول ۔ 13 مئی (اے پی پی) ترک سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف جولائی سے جاری کاروائیوں میں 6 ہزار 623 دہشتگرد وں کوہلاک کیا ہے ۔ترک میڈیا نے ترکی کی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے حوالے سے بتایاہے کہ جنوب مشرقی اناطولیہ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے قوم کے ساتھ مل کر دہشت گرد تنظیم ’پی کے کے‘ ٹھکانوں کو نشانہ بنایاہے اور 22 جولائی سے جاری کاروائیوں میں 6 ہزار 623 دہشتگرد وں کوہلاک کیا گیا ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=4709
- Advertisement -