ترک صدرنے جرمنی کے شہرکولون میں جامع مسجد کا افتتاح کردیا

کولون ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے جرمنی کے شہر کولون میں جامع مسجد کا افتتاح کر دیا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ جرمنی کے دیگر شہروں میں بھی مسلمانوں کی عبادت گاہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ مسجد کے افتتاح کے موقع پر تقریباً دس ہزار افراد موجود تھے۔کلون شہر کی مرکزی مسجد کو ترکی سے …

کولون ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے جرمنی کے شہر کولون میں جامع مسجد کا افتتاح کر دیا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ جرمنی کے دیگر شہروں میں بھی مسلمانوں کی عبادت گاہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ مسجد کے افتتاح کے موقع پر تقریباً دس ہزار افراد موجود تھے۔کلون شہر کی مرکزی مسجد کو ترکی سے تعلق رکھنے والے ایک مسلمان مذہبی گروپ نے تعمیر کیا ہے۔طیب اردوآن کے دورہ جرمنی کے موقع پر بالخصوص کولون میں مختلف احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے۔