ترک صدرکا شرح سود میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان

انقرہ۔ 13 اگست(اے پی پی)ترک صدر رجب طیب اردوآن نے ملکی کرنسی لیرا کی قدر میں انتہائی تیزی سے گراوٹ کے تدارک کے لیے شرح سود میں اضافے کو مسترد کر دیا۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوآن نے بحیرہء اسود کے کنارے اپنی جماعت کے ارکان سے ایک خطاب میں کہا کہ لیرا کی قدر میں کمی ترکی کی اقتصادی حقیقت کی عکاس نہیں ہے، …

انقرہ۔ 13 اگست(اے پی پی)ترک صدر رجب طیب اردوآن نے ملکی کرنسی لیرا کی قدر میں انتہائی تیزی سے گراوٹ کے تدارک کے لیے شرح سود میں اضافے کو مسترد کر دیا۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوآن نے بحیرہء اسود کے کنارے اپنی جماعت کے ارکان سے ایک خطاب میں کہا کہ لیرا کی قدر میں کمی ترکی کی اقتصادی حقیقت کی عکاس نہیں ہے، ترک کرنسی کی قدر میں کمی انقرہ حکومت کے خلاف ’سیاسی سازش‘ کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز سے اب تک لیرا کی قدر میں 40 فیصد کمی ہو چکی ہے جبکہ ایک امریکی پادری کے رہائی کے امریکی مطالبے اور پھر ترکی کے خلاف پابندیوں کے اعلان کے بعد لیرا کی قدر میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

مزید خبریں