- Advertisement -
انقرہ ۔ 15 جون(اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوآن نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو روس کے قومی دن کے موقع پر مبارک باد کا خط تحریر کیا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ برس نومبر میں ترکی کی جانب سے روسی جنگی طیارہ مار گرانے کے بعد یہ پہلا رابطہ ہے۔ روسی حکومت کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ترک صدر کی جانب سے لکھے گئے خط کی تصدیق کی ہے۔ اِس خط میں ترک صدر نے امید کا اظہار کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات ا±سی سطح پر بحال ہونے چاہییں، جو وقت کی ضرورت ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق وزیراعظم بن علی یلدرم نے بھی اپنے روسی ہم منصب کو روس کے قومی دن پر مبارک باد کا خط روانہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ روس کا قومی دن بارہ جون کو منایا جاتا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8806
- Advertisement -