انقرہ ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن نے شام میں موجود ان عناصر کو آخری وارننگ دی ہے جو ترکی کی سرحد کو خطرے میںڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔العربیہ ٹی وی کے مطابق حکمراں جماعت آق کے ایک اجلاس سے خطاب میں صدر اردوآن نے کہا کہ ترک حکومت دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر موجود کرد جنگجوﺅں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ صرف منبج پر نہیں بلکہ ہم شام میں دریائے فرات کے مشرقی کنارے کے علاقوں میں کرد جنگجوﺅں پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس علاقے میں کرد پروٹیکشن یونٹس کے جگجو موجود ہیں اور ہمیں ان کی طرف سے خطرہ ہے۔واضح رہے کہ ترکی کرد جنگجو گروپ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتا ہے۔