اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے کامیاب دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مذید بہتری آئے گی۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاک ترک دوستانہ تعلقات کی طویل تاریخ ہے اورترک صدر کا تاریخی دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مذید بہتری آئے گی۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام بھی ایک دوسرے کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ایک دوسرے کے ملک کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔مسئلہ کشمیر بارے ترک صدر کے بیان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ آفتاب نے کہا کہ ترک صدر کی جانب سے اس مسلے کو اہمیت دینا خوش آئند ہے۔