انقرہ۔8نومبر (اے پی پی):ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اقتصادی تعاون تنظیم کے سولہویں اجلاس میں شرکت کے لئے ازبکستان روانہ ہوگئے ۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق صدر اردوان 8 اور 9نومبر کو تاشقند میں منعقد ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم کے دو روزہ اجلاس میں شریک اور بین الوفود مذاکرات کے علاوہ دیگر ملکوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔
اجلاس میں اسرائیل فلسطین صورتحال اور فلسطینیوں کے لیے فوری انسانی امداد کی فراہمی سمیت رکن ممالک کے ساتھ تجارتی،اقتصادی اور ثقافتی تعاون کے فروغ بارے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اجلاس میں علاقائی تنازعات اور ترکیہ کے ساتھ بری روابط کو منسلک کرنے کی حامل زنگ زور راہداری کے تکمیلی مراحل بارے بھی بات چیت ہوگی۔