ترک صدر اور نیٹو سیکرٹری جنرل کا ٹیلی فونک رابطہ ، روس کی صورتحال پر تبادلہ خیال

100
Turkish president
Turkish president

انقرہ ۔27جون (اے پی پی):ترک صدر رجب طیب اردوان نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ سےٹیلی فون پر بات چیت کی ہے ۔

دونوں رہنمائوں نے روس میں ویگنرگروپ کی بغاوت سے پیدا ہونے والے بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترکیہ کے ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہاکہ روس میں ہونے والی پیش رفت یوکرین میں امن کی راہ ہموار کرنے میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہو گی۔

ترک صدر نے سویڈن کی نیٹو کی رکنیت پرکے معاملہ پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن کی رکنیت کے حوالے سے ترکیہ کا تعمیری رویہ جاری ہے لیکن جب تک علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی پی کے ، پی وائے ڈی ، وائے پی جے کے حامی اس ملک میں آزادانہ کارروائیاں کرتے رہیں گے، قانون سازی میں تبدیلیاں آتی رہیں گی۔