ترک صدر رجب طیب اردوان اورسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات متوقع

111

استنبول ۔ 23 نومبر (اے پی پی) ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ صدر اردوان ارجنٹائن میں منعقد ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر سعودی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔انقرہ میں بیاضد یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں” ترک روس تعلقات کا مستقبل” کے زیر عنوان فورم میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارجنٹائن میں منعقد ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس صدر اردوان اور سعودی شہزادہ کی ملاقات کے پروگرام کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔