ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے

156
APP85-16 ISLAMABAD: November 16 - Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif warmly receives President of Republic of Turkey Recep Tayyip Erdogan upon arrival at Nur Khan Air Base. APP

ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے
وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترک صدر کا آمد پرتپاک خیرمقدم کیا

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان بدھ کی شام 2 روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ انہیں اس دورہ کی دعوت صدر مملکت ممنون حسین نے دی ہے۔ وفاقی دارالحکومت آمد پر وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترک صدر کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ ترک خاتون اول بھی ان کے ہمراہ ہیں جبکہ خاتون اول بیگم کلثوم نواز شریف بھی استقبال کیلئے موجود تھیں۔ معزز مہمانوں کو اسلام آباد آمد پر گلدستے پیش کئے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ترک صدر اپنے دورہ کے دوران صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کریںگے۔ وہ وزیراعظم محمد نواز شریف سے بھی گفت و شنید کریں گے۔ ترک صدر کل
جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔