استنبول ۔ 22 مارچ (اے پی پی) ترک صدر طیب اردگان نے کہا ہے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈرا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر دہشت گرد حملہ کے بعد جس طرز عمل اور ردعمل کا ا ظہار کیا ہے وہ دنیا کے لئے ایک مثال ہونا چاہیے، جمعہ کو اسلامی تعاون کی تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حملہ کے خلاف نیوزی لینڈ کی حکومت اور عوام کے جذبات اور عزم واستقلال کی بھی تعریف کی۔ نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد غیر ملکی دورہ پر ترکی پہنچے ہیں جنہوں نے ترک حکام کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کے تحفظ کے بارے میں انتظامات سے آگاہ کیا۔