ترک صدر مشرقی افریقی ممالک کے دورے کے سلسلے میں تنزانیہ پہنچ گئے

113

دارالسلام ۔ 23 جنوری (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان مشرقی افریقی ممالک کے دورے کے سلسلے میں تنزانیہ پہنچ گئے۔ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق تنزانیہ کے دارلحکومت دارالسلام کے جولییس نیریرے انٹر نیشنل ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد تنزانیہ کے وزیر اعظم قاسم ماجالیوا،ترکی کی سفیر یاسمین ایر الپ اور سفارتخانے کے عملے نے ان کا استقبال کیا۔انھوں نے اپنے ہاتھوں میں ترک اور تنزانیہ کے پرچم اٹھانے والے تنزانیہ کے عوام کو سلام کرتے ہوئے ان کا حال احوال پوچھا۔