ترک صدر نے ترکش فنڈز کارپوریشن لمیٹڈ کے قیام سے متعلق بعض قوانین میں ترمیم کی منظوری دے دی

انقرہ ۔ 26 اگست (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردگان نے ترکش فنڈز کارپوریشن لمیٹڈ کے قیام سے متعلق بعض قوانین میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ نے صدارتی پریس دفتر کے حوالے سے بتایا کہ صدر رجب طیب اردگان نے منظوری کے بعد اس فیصلے کو وزیر اعظم کی منظوری کےلیے پیش کر دیا ہے۔ ترمیمی قانون کے تحت سرمایہ کار منڈیوں میں …

انقرہ ۔ 26 اگست (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردگان نے ترکش فنڈز کارپوریشن لمیٹڈ کے قیام سے متعلق بعض قوانین میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ نے صدارتی پریس دفتر کے حوالے سے بتایا کہ صدر رجب طیب اردگان نے منظوری کے بعد اس فیصلے کو وزیر اعظم کی منظوری کےلیے پیش کر دیا ہے۔ ترمیمی قانون کے تحت سرمایہ کار منڈیوں میں حکومت کے تعاون کو مزید فروغ دینے سمیت سرکاری اداروں کو مالی لحاظ سے مستحکم بنانا شامل ہوگا جبکہ 50 ملین لیرا کی لاگت کی حامل کمپنیوں کو سرمائے کی فراہمی نجکاری فنڈ سے مہیا کی جائے گی۔

Leave a Reply