ترک صدر نے پاکستان کیلئے بین الاقوامی امداد کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

109
Muhammad Shahbaz Sharif
Muhammad Shahbaz Sharif

نیویارک۔21ستمبر (اے پی پی):وزریراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیلئے بین الاقوامی امداد کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق کیلئے مسلسل حمایت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے بھائی رجب طیب اردوان نے اس امر پر زور دیا ہے کہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مسلسل بین الاقوامی امداد کی ضرورت ہے۔