انقرہ ۔16جون (اے پی پی):صدر رجب طیب اردوآن نے عالم اسلام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیا۔ٹی آر ٹی کے مطابق انہوں نے عید الاضحی کے موقع پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا ک میں آپ کو تہہ دل سے عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ یہ مقدس ایام ہماری قوم، مسلم امہ اور پوری انسانیت کے لیے بھلائی کا وسیلہ ثابت ہوں۔
ترک صدر نے اسرائیلی بربریت کے شکار غزہ کے عوام کو عید کا پیغام دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں اپنے بھائیوں کو تہہ دل سے عید الاضحی کی مبارکباد دیتا ہوں جو غزہ میں نسل کشی اسرائیل کے مظالم کا شکار ہیں، میری دعا ہے کہ ہمارے بھائی جو ہر روز مصائب، مظلوم اور قتل عام کا شکار ہیں یہ جلد از جلد ، امن، سلامتی اور استحکام سے ہمکنار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کو ہماری امداد 55 ہزار ٹن سے تجاوز کر چکی ہے اور یاد دلایا کہ اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی لین دین بند کر دیا گیا ہے۔