ترک صدر کا پارلیمنٹ سے خطاب تاریخی ہے،وزیرمملکت بلیغ الرحمان

اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) وزیرمملکت برائے تعلیم و تربیت و امور داخلہ انجنیئر محمد بلیغ الرحمان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی خطاب ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی۔ ترک صدر کی طرف سے پاکستانی طالب علموں کیلئے سکالرشپ دینے …

اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) وزیرمملکت برائے تعلیم و تربیت و امور داخلہ انجنیئر محمد بلیغ الرحمان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی خطاب ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی۔ ترک صدر کی طرف سے پاکستانی طالب علموں کیلئے سکالرشپ دینے کے اعلان سے ملک میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ ملے گا۔ بدھ کو یہاں ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت انجنیئر بلیغ الرحمان نے کہا کہ دونوں ممالک قریبی دوستانہ رشتہ میں منسلک ہیں اور پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی پاکستان کو مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کر رہا ہے۔ تعلیم کے شعبوں میں ترکی کی طرف سے پاکستانی طالب علموں کو سکالرشپ دینے کے اعلان سے دونوں ممالک کے شہریوں کو بھی ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا کر شہریوں کی فلاح و بہبود میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply