اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان دنیا کے پہلے رہنما و سربراہ مملکت ہیں جو (کل) جمعرات کو تیسری بار پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق رجب طیب اردوان نے اس سے قبل پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے 20 مئی 2012ءاور اکتوبر 2009ءمیں خطاب کیا تھا۔ یہ دونوں خطاب انہوں نے ترکی کے وزیراعظم کی حیثیت سے کئے تھے جبکہ اب وہ جمعرات کو بطور صدر پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔