ترک صدر کی امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے تمام پہلووں اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

49
ترک صدر کی امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے تمام پہلووں اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

انقرہ۔29جون (اے پی پی):ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ٹیلیفون پر بات کی ، جس میں ترک۔امریکی تعلقات کے تمام پہلووں اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

ترک خبررساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے صدارتی شعبہ اطلاعات نے بتایا کہ ترکیہ اور امریکی صدور کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں میڈرڈ میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل اس کے ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا۔

ترک صدر نے میڈرڈ روانگی سے قبل اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نےامریکی صدر سے جلد ملاقات کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے جس کا انہوں نے مثبت جواب دیا ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاوس نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران ترک صدر سے ملاقات کریں گے۔