ترک صدر کی مختلف یورپی سربراہوں سے ملاقات

انقرہ ۔19جون (اے پی پی):ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے مختلف یورپی سربراہان سے ملاقات کی ہے۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے جنوبی یورپی ممالک کے اجلاس اور انطالیہ میں ڈپلومیسی فورم میں شریک بعض سربراہوں سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے جنوبی یورپی ممالک کے اجلاس اور انطالیہ میں ڈپلومیسی فورم میں شریک بعض سربراہوں سے ملاقات بھی کی ہے۔ صدر اردوان نے …

انقرہ ۔19جون (اے پی پی):ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے مختلف یورپی سربراہان سے ملاقات کی ہے۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے جنوبی یورپی ممالک کے اجلاس اور انطالیہ میں ڈپلومیسی فورم میں شریک بعض سربراہوں سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے جنوبی یورپی ممالک کے اجلاس اور انطالیہ میں ڈپلومیسی فورم میں شریک بعض سربراہوں سے ملاقات بھی کی ہے۔

صدر اردوان نے شمالی مقدونیہ کے صدر سٹیوو پندارووسکی سے بند کمرے میں ملاقات کی جو ک40 منٹ تک جا ری رہی ،بعد ازاں ترک صدر نے بوسنیا ہرزیگووینا کی صدارتی کونسل کے ارکان سے ملاقات کی جو کہ بند کمرے میں ہوئی،علاوہ ازیں گزشتہ روز صدر نے سرب وزیر اعظم انابرنابایچ اور کرویشئین وزیراعظم آندرے پلینکوویچ سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔