انقرہ ۔ 03 فروری (اے پی پی) ترک صدررجب طیب ایردوان نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل جین سٹولٹن برگ کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق بات چیت کے دوران نیٹو کی عمومی صورتحال اور عالمی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر اردوان نے دہشتگردی کے خلاف بھر پور جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور حلیف ممالک کی طرف سے بھی دہشت گردی کے سد باب کے لیے مخلصانہ اور مثبت موقف اختیار کرنے کی اہمیت کی طرف توجہ دلائی۔