22.5 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںترک صدر کی ہیگ میں امریکی ہم منصب سے ملاقات ،علاقائی اور...

ترک صدر کی ہیگ میں امریکی ہم منصب سے ملاقات ،علاقائی اور عالمی مسائل ، دو طرفہ تعلقات بارے تبادلہ خیال

- Advertisement -

دی ہیگ۔25جون (اے پی پی):ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے نیدر لینڈز کے شہر ہیگ میں نیٹو کے سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس دوران علاقائی اور عالمی مسائل کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعلقات بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وام نے تر کیہ کے کمیونیکیشنز ڈائریکٹوریٹ کے حوالے سے بتایا کہ صدر اردوان نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں سے اسرائیل ایران جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے دیرپا امن، غزہ بحران کے خاتمے اور یوکرین کے حوالے سے بات چیت پر زور دیا۔صدررجب طیب اردوان نے توانائی، سرمایہ کاری اور دفاع میں خاص طور پر امریکا کے ساتھ تعاون کے مضبوط امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ تعلقات کو آگے بڑھانے سے 100 ارب امریکی ڈالر کا تجارتی ہدف حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

- Advertisement -

ترک خبررساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق صدر اردوان اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں نے اتحاد میں سرکردہ اتحادیوں کے طور پر نیٹو کی ڈیٹرنس مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں