
اسلام آباد ۔17 نومبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے قبل ترکی اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔ جمعرات کو ترک صدر رجب طیب اردوان کی ایوان میں آمد کے بعد ترکی اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے جس پر ایوان اور مہمانوں کی گیلریوں میں موجود تمام اراکین قومی ترانوں کے احترام میں کھڑے ہوگئے۔ جس کے بعد تلاوت قرآن پاک سے باضابطہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی شروع کی گئی۔