ترک طیاروں کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری سے 20 ہلاک

119

انقرہ ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) ترک جنگی طیاروں نے شام کے شمالی حصے میں شدت پسند گروپ داعش کے ٹھکانوں پر بماری کی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک فوج کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ان حملوں کے نتیجے میں داعش کے کم از کم 20 جنگجو ہلاک ہوئے۔