اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ترک عوام، حکومت اور اپوزیشن نے اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوجی بغاوت کو کچل دیا ہے، ہفتے کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی کی قوم نے آمروں کو سخت جواب دیا ہے اور جرات و بہادری کا …
ترک عوام، حکومت اور اپوزیشن نے متحد ہوکر فوجی بغاوت کو کچل دیا، یہزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ترک عوام، حکومت اور اپوزیشن نے اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوجی بغاوت کو کچل دیا ہے، ہفتے کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی کی قوم نے آمروں کو سخت جواب دیا ہے اور جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریت اور جمہوری نام کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے جو دیگر اقوام کے لیے بھی ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترک عوام، حکومت اور اپوزیشن نے متحد ہو کر پوری دنیا کے لوگوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے جمہوری نظام کو تقویت دینا ضروری ہے جو متحد ہونے سے ہی ممکن ہے۔








