استنبول ۔29جولائی (اے پی پی):ترک فوج نے شمالی عراق اور شمالی شام میں کارروائیوں میں 16 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔شنہوا کے مطابق ترکیہ کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترک فوج نے شمالی عراق اور شمالی شام میں کارروائیوں میں 16 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
وزارت نےآپریشن کے ٹائم فریم کی وضاحت کیے بغیر کہا کہ ترک فورسز نے شمالی عراق کے حکورک، گارا اور اسوس کے علاقوں میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے 11 ارکان کو ہلاک کر دیا۔جبکہ شمالی شام میں ایک الگ کارروائی میں، ترک افواج نے شامی کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس (وائے پی جی) کے پانچ ارکان کو ہلاک کر دیا۔
ترک فوج نے پڑوسی ملک کے ساتھ اپنی سرحد کے ساتھ وائے پی جی فری زون بنائے جانے کے منصوبے کے تحت 2016 میں آپریشن فرات شیلڈ، 2018 میں آپریشن اولیو برانچ، 2019 میں آپریشن پیس سپرنگ، اور 2020 میں آپریشن سپرنگ شیلڈ شمالی شام میں شروع کیا ۔ترکیہ وائے پی جی کو پی کے کے کی شامی شاخ کے طور پر دیکھتا ہے۔ترکیہ ، امریکہ اور یورپی یونین نے اسے دہشت گرد تنظیم کے طور پر درج کیا ہواہے، یہ تنطیم گزشتہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے ترک حکومت کے خلاف بغاوت میں سرگرم ہے۔