اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) ترک وزیرخارجہ نے منگل کو یہاں وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کے ساتھ ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ترکی میں جمہوریت کی حمایت میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی جانب سے منظور کردہ قراردادوں کی بھی تعریف کی، ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کو دہشت گردی، …
ترک وزیرخارجہ کی وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کے ساتھ ملاقات ،دوطرفہ تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) ترک وزیرخارجہ نے منگل کو یہاں وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کے ساتھ ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ترکی میں جمہوریت کی حمایت میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی جانب سے منظور کردہ قراردادوں کی بھی تعریف کی، ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کو دہشت گردی، پناہ گزینوں، منشیات کی سمگلنگ اور امیگریشن جیسے مشترکہ چیلنجوں کا سامنا ہے، وفاقی وزیر نے ترکی کی جمہوری اقدار کی تعریف کی۔ انہوں نے ترک وزیر خارجہ کو پاکستان میں بڑی تعداد میں افغان پناہ گزینوں کے باعث ملکی معیشت کو درپیش چیلنجوں سے آگاہ کیا، ترک وزیرخارجہ نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان پناہ گزینوں کے مسائل کے حل کیلئے ترکی کے تعاون کی پیش کش کی۔








