ترک وزیر خارجہ میوت چاوش اولو کا پریس کانفرنس سے خطاب۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات، علاقائی و بین الاقوامی سمیت باہمی دلچسپی کو امور پر تبادلہ خیال کیاگیا

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) ترکی کے وزیر خارجہ میوت چاوش اولو نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ مشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی مسلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کے موقف کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔پاک ترک سکولوں کا ایسا حل نکالیں گے جس سے والدین اور طلبہ متاثر نہ ہوں۔دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی …

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) ترکی کے وزیر خارجہ میوت چاوش اولو نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ مشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی مسلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کے موقف کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔پاک ترک سکولوں کا ایسا حل نکالیں گے جس سے والدین اور طلبہ متاثر نہ ہوں۔دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی فورسز کی حمایت جاری رکھیں گے۔پاک افغان تعاون خطے میں پائیدار امن کیلئے ضروری ہے ،ترکی افغانستان میں امن و استحکام کیلئے چار فریقی گروپ کے کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے،حالیہ ناکام فوجی بغاوت کے دنوں میں ترک حکومت اور عوام کیساتھ بھر پور تعاون و حمایت پر پاکستانی عوام کو سلیوٹ کرتے ہیں۔پاکستان اور ترکی کے مابین تمام شعبوں میں خوشگوار اور مستحکم تعلقات قائم ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان رواں سال ستمبر میں آذادانہ تجارتی معاہدہ طے پاجائیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ بات چیت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان ترکی کیساتھ روایتی تعلقات کو سٹریٹجک پارٹمنر شپ میں تبدیل کرنے کیلئے پر عزم ہے۔دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ترکی کی حمایت جاری رکھے گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply