ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے پاکستان میں دو روزہ قیام کے دوران وزیراعظم اور صدر مملکت سے الگ الگ ملاقاتیں کیں

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے پاکستان میں دو روزہ قیام کے دوران وزیراعظم محمد نواز شریف، صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر سیفران عبدلقادر بلوچ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کیساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کئے۔ منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ترک وزیر خارجہ اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے …

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے پاکستان میں دو روزہ قیام کے دوران وزیراعظم محمد نواز شریف، صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر سیفران عبدلقادر بلوچ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کیساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کئے۔ منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ترک وزیر خارجہ اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے مابین ملاقات کے دوران علاقائی و بین الاقوامی بالخصوص افغانستان کے معاملات سمیت پاک ترکی دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں زیر بحث آئے ۔مشیر خارجہ نے 15جولائی کو بغاوت کی کوشش کامیابی سے ناکام بنانے پر ترک وزیر خارجہ کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کی جانب سے صدر رجب طیب اردوان کی سربراہی میں ترکی کے تمام جمہوری اداروں کی بھر پور حمایت کا اعادہ کیا۔سرتاج عزیز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ترکی کے عوام اپنے بلند حوصلوں سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دینگے۔دونوں رہنماوں نے دہشت گردی کیخلاف عالمی سطح پر کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔مشیر خارجہ نے ترک ہم منصب کو مصالحتی کوششوں،پاک افغان بارڈر منیجمنٹ کی بہتری کیلئے اقدامات اور افغان مہاجرین سمیت افغانستان کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی۔

مزید خبریں

Leave a Reply