انقرہ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاﺅش اوگلو نے اپنے امریکی ہم منصب جان کیری کے ساتھ ٹیلی پر بات چیت کی ہے۔ترک میڈیا کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے مذاکرات میں شام کے موضوع پر بات چیت کی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے شام میں فوری طور پر تشدد کے خاتمے اور مسئلے کے سیاسی حل کے موضوعات پر اتفاق رائے اور اس بارے متوقع اجلاسوں کی تاریخوں پر بھی غور کیا گیا۔