ترک گلوکار نے پاکستانی نغمے ”جیوے جیوے پاکستان” اور ”میں بھی پاکستان ہوں” کی خوبصورت دھن پیش کی، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

199
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پروٹوکول آفیسرپی آئی ڈی مقبول احمد کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔2جون (اے پی پی): وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں ترک صدر طیب اردوان کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں ترک گلوکار نے پاکستانی نغمے ”جیوے جیوے پاکستان” اور ”میں بھی پاکستان ہوں” کی خوبصورت دھن پیش کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ترک گلوکار نے انقرہ میں صدارتی محل کے اندر پاکستانی نغمے پیش کئے۔ وفاقی وزیر نے اپنے ٹویٹ میں نغموں کی ویڈیو بھی شیئر کی۔