ترک ہلال احمر ہمدردانہ سرگرمیوں کی بدولت ترکی کا نام فخر سے بلند کر رہا ہے‘رجب طیب اردوان

139

انقرہ۔ 11 جون (اے پی پی)ترک صدر رجب طیب اردوان نے ترک ہلال احمرکی149ویں سالگرہ کے موقع پرترک ہلال احمر کے صدرکرم کینک کو تہینتی پیغام بھیجا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردوان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس ادارے نے نہ صرف ترکی بلکہ دنیا بھر میں ضرورت مندوں کو امداد فراہم کر کے امید کی کرن کی حیثیت حاصل کر لی ہے۔انہوں نے کہاکہ ترک ہلال احمر مو¿ثر اور ہمدردانہ سرگرمیوں کی بدولت ترکی کا نام فخر سے بلند کر رہا ہے۔صدر نے کہا کہ مخیر حضرات کی جانب سے ترک ہلال احمر کو فراہم کردہ تعاون و امداد انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔