تر جمان پی آئی اے کی بعض میڈیا چینل پر طیارے میں آتشزدگی کے واقعہ کی تردید

67

لاہور۔15 ستمبر(اے پی پی )تر جمان پی آئی اے کی جانب سے بعض میڈیا چینل پر طیارے میں آتشزدگی کے واقعہ کی تردید کر دی گئی۔ ترجمان نے بعض میڈیا چینل پر طیارے میں کسی آتشزدگی کے واقعے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ آتشزدگی کا ہونا یا فائر وارننگ سسٹم کے آلارم میں نقص پیدا ہونا دو بلکل مختلف باتیں ہیں،اللہ کریم کا شکر ہے کہ کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا ۔میڈیا کے دوستوں سے درخواست ہے کہ ایسی معلومات کی تصدیق ضرور کر لیا کریں۔ تر جما ن کے مطا بق مذ کو رہ فلا ئٹ پی کے 759 روانہ کر دی گئی ہے۔