تر کی کے مذہبی امور صدر ڈاکٹر علی ارباس کا حضرت داتا گنج بخش علی ہجویر ی کے دربار کا دورہ

161
تر کی کے مذہبی امور صدر ڈاکٹر علی ارباس کا حضرت داتا گنج بخش علی ہجویر ی کے دربار کا دورہ

لاہور۔19فروری (اے پی پی):ترکی کی حکومت کے صدارتی مذہبی امور کے صدر ڈاکٹر علی ارباس نے وفد کے ہمراہ ہفتہ کے روز حضرت داتا گنج بخش علی ہجویر ی کے دربار کا دورہ کیا۔ان کی آمد پروزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ اور وفاقی وزیر مذہبی امور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے وفد کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

اس موقع پر سیکر ٹری اوقاف جواد اکرم،ایڈیشنل سیکر ٹری ڈاکٹر افنان احمد اوقاف،ڈائریکٹر جنرل اووقاف سید طاہر رضا بخاری،ایڈمنسٹریٹر داتا دربار خالد محمود سندھو،زونل ایڈمنسٹریٹر بابر کوندل،خطیب داتا دربار مسجدمفتی رمضان سیالوی و دیگر افسران بھی موجود تھے۔وفدنے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار اقدس پر حاضردی اور پھو لوں کی چاددر چڑھائی۔مفتی رمضان سیالوی نے فاتحہ خوانی دعا کرائی اور وزیر اوقاف نے تمام مہمانان کی دستار بندی بھی کی گئی۔

تمام مہمانان کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں تمام مہمانان کو تحائف اور سوئینر پیش کئے گئے۔ ڈاکٹر علی ارباس اور ان کی ٹیم نے اس عزت افزائی پر حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر علی ارباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کا اور ان کے وفد کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین سنگ میل ثابت ہو گا۔آج عالم اسلام کو اتحاد و وحدت کی اشد ضرورت ہے۔

دنیا بھر میں طیب اردگان اور عمران خان عالم اسلامی کا حق ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسوقت عالم اسلام کوتشدد اور نتہا پسندانہ رویوں سے محفوظ رکھنا ہو گا وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ اور وفاقی وزیر مذہبی امور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے تمام مہمانان کی لاہور آمد پرشکریہ ادا کیا۔