اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستانی تعلیمی اداروں اور انڈسٹری کے مابین ربط لازم ہے، نوجوان روشن مستقبل کی ضمانت ہیں اور شعبہ انجئینرنگ و ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کی دلچسپی اور کارکردگی ملکی ترقی کی نوید ہے، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اپلائیڈ ریسرچ کے لیے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام بارہویں اوپن ہائوس و کیرئیر فیئر کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی انڈسٹری، جامعات اور حکومت کے مابین ایک مربوط تعلق قائم کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔اوپن ہائوس کے دوران جامعہ کے فیصل مسجد کیمپس میں طالبات نے سول، الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجیئنرنگ پراجیکٹس کی نمائش کی۔ اس موقع پرانڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے علاوہ انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے ماہرین بھی موجود تھے۔
طلبا و طالبات نے بجلی کے بحران کے خاتمے، شعبہ طب میں معیاری مشینری جیسے کئی ایک پراجیکٹس کے ذریعے اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ندیم احمد جاوید، ڈی جی، ایچ آر ڈی نیسکام اور ممبر ٹیکنیکل کے آر ایل ڈاکٹر عبدالقیوم بھی موجود تھے۔اس موقع پر ریکٹر جامعہ ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی انڈسٹری اور شعبہ تعلیم کے مابین تعلق کو مضبوط کرنے کے لئے پر عزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر جامعہ اور انتظامیہ کی کاوشوں سے اسلامی یونیورسٹی ترقی کی نئی منازل پر گامزن ہے، انہوں نے بتایا کہ امام محمد ان سعود یونیورسٹی کے تعاون سے جلد غیرملکی اساتذہ جامعہ میں آجائیں گے جبکہ فاصلاتی نظام تعلیم اورآن لائن لرننگ کے ذریعے درجنوں شارت کورسز کا بھی اجرا کیا جاے گا۔ انہوں نے کہا کچھ منفی عناصر جامعہ کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں لیکن یہ پراپیگنڈی بری طرح فیل ہوا ہے۔
اپنے خطاب مںڑ صدر جامعہ ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی نے یونونرسٹی کا تعارف پیش کیا اور جامعہ کی طرف سیمعاشرے کی خدمت میں کردار، مقاصد اور مستقبل کے اہداف کے حوالے سے گاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونوارسٹی نئے اقدامات کے ذریعے ترقی کے ایک نئے سفر پر روانہ ہے، ان اقدامات میں غر ملکی اساتذہ کی جامعہ میں آمد، فاصلاتی تعلمہ و آن لائن شارٹ کورسز اور نئے سٹرٹیجک پلان کی تیاری شامل ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یونیورسٹی کا نیا سٹرٹیجک پلان بلند اہداف کے حصول کی راہ ہموار کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی تدریس اور سیکھنے کے جدید رجحانات کو جوڑنے اور اپنانے پر بھی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے ایف ای ٹی اوپن ہاؤس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام نے تجربات کے تبادلے کے لئے تعلیمی اور صنعت کے ماہرین کو ایک چھت تلے اکٹھا کیا ہے جس سے مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔ قبل ازیں ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ و ٹیکنالوجی ندیم احمد شیخ نے اسلامی یونیورسٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور اوپن ہائوس کے مقاصدکے حوالہ سےتفصیلا ً آگا ہ کیا۔